پی ٹی آئی رہنماوں کے سردار سلیم سے رابطے، شمولیت کیلئے کوششیں تیز

PTI

PTI

مری (جیوڈیسک) سابق تحصیل ناظم مری سردار محمد سلیم خان کو پاکستان تحریک انصاف میں شامل کرنے کیلئے پی ٹی آئی کی اہم شخصیات نے ان سے رابطے شروع کردئیے ہیں

سردار محمد سلیم خان کے ہمراہ سابق ناظمین، نائب ناظمین، کونسلرز کے علاوہ ہزاروں افراد کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ہے، ادھر سابق تحصیل ناظم نے اپنے رفقاء کار، سابق منتخب نمائندوں اور حلقہ کے عوام سے مشاورت کے سلسلہ کو تیز کر دیا ہے۔