تحریک انصاف کا نیٹو سپلائی بندش برقرار رکھنے کا فیصلہ

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس عمران خان کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جب تک ڈرون حملے بند نہیں ہوں گے نیٹو سپلائی بحالی نہیں کی جائے۔

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ اور وزراء پانچ دسمبر کو اسلام آباد جائیں گے اور ڈرون حملوں کے خلاف احتجاجی قرارداد پیش کریں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی بند کرنا اصولوں کی جنگ ہے، دباؤ برداشت نہیں کرینگے۔

اجلاس میں تحریک انصاف کی اوورسیز تنظیم کو از سر نو تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ کمیٹی نے تحریک انصاف کی صوبائی قیادت کو بلدیاتی انتخابات کی تیاری کی ہدایت کر دی۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت آل پارٹیز کانفرنس کے تحت ڈرون حملے رکوانے میں ناکام رہی۔

نواز شریف نے اپنے دورہ کے دوران امریکی حکام کو اے پی سے کے فیصلوں سے آگاہ نہیں کیا۔ تحریک انصاف نے بائیس دسمبر کو مہنگائی کے خلاف بھرپور احتجاج کا بھی اعلان کیا۔