تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک ملک کو ترقی سے دور اور عوام کو اندھیروں میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔عصمت انور محسود

Karachi

Karachi

کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سابق اُمیدوار صوبائی اسمبلی عصمت انور محسود نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت دھرنا اور احتجاج کرنے والوں کا جواب ملک کو ترقی اور عوامی خوشحالی کے ذریعے دے گی قوم متحد ہے بلا آخر دھرنے والوں کو اُن کے عزائم میں ناکامی ہوگی۔

تحفظ جمہوریت اور پارلیمنٹ کے تقدس کے لئے ملک کی تمام سیاسی جماعتیں متحد و منظم ہیں انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف پر پارلیمنٹ کا متفقہ اعتماد جمہوریت کی فتح ہے۔

عصمت انور محسود نے کہاکہ تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک ملک کو ترقی سے دور اور عوام کو اندھیروں میں دھکیلنا چاہتی ہے عوام ان کے سازشی عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیںگے انہوں نے عمران خان اور طاہر القادری کو مشورہ دیا کہ وہ پاکستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے اپنا ایجنڈہ پیش کریں۔

حکومت پاکستان اس پر عمل درآمد کرے گی عصمت انور محسود نے کہاکہ ملک حالت جنگ میں ہے پاک فوج دہشت گردوں کے خلاف نبرد آزما ہے ایسے وقت میں تقاضہ ہے کہ قوم کو متحد کیا جائے اور ملک سے غربت ،جہالت ،دہشت گردی ،انتہا پسندی اور عوام کو سب سے اہم درپیش مسئلہ لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے نجات دلا نے کے لئے حکومت کا ہاتھ بٹایا جائے۔