پی ٹی آئی کے ساتھ 11 مئی کو ہونے والی دھاندھلی نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔ آصف علی لانگو

ڈیرہ اللہ یار: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے مرکزی سینئر رہنماء و رکن پی ای سی میر اورنگزیب خان جمالی سابق ضلعی جنرل سیکر ٹری آصف علی لانگو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ 11 مئی کو ہونے والی دھاندھلی نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔

الیکشن کے بجائے سلیکشن ہوا تھا جو قابل افسوس ہے ۔ گیارہ مئی یوم سیا ہ منانا عوام کا حق ہے ۔ سپریم کورٹ و دیگر اداروں عمران خان کی باتوں کو نظر انداز کر کے عوام وکارکنوں کو مایوس کیا ہے ۔ مسلم لیگ ن کو برتری دلانے والوں نے عوام کی مینڈ یٹ کو بھی ہلا کررکھ دیا ۔ عوام نے ووٹ عمران خان کے نمائندوں کی ہی دی مگر ووٹ ملا ن لیگ کو جس نے ہر طرح سے دھاندھلی کی ریکارڈ توڈ ڈالے ۔ خیبر پختون خواہ میں پی ٹی آئی کا تمام توقعات پورے ہو رہے ہیں۔

عوام کو تعلی و صحت اور پولیس کلچر میں کافی بہتری نظر آرہی ہے عوام بہت خوش ہے۔ پنجاب میں عوام کے ساتھ دھوکہ اور سندھ میں عوام کو دلاسے ہی مل رہے ہیں ۔ انھوں نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت عوام کو صرف تسلیاں ہی دے رہی ہے ۔ عملی کام بلوچستان میں نظر نہیں آتا ہے ۔ سال گزرنے کے باوجود بھی جعفر آباد ، نصیر آ باد و صحبت پور میں کسی قسم کا کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا ہے ۔ ارکان اسمبلی بھی خاموش تماشائی بن چکے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار پارٹی کی اٹھارویں یوم تاسیس کے کیک کٹائی کے موقع پر کیے ہیں۔ اس موقع پر پارٹی کے اہم رہنماء احسان جمالی، گہنور خان میرالی ، در محمد میرالی، ڈاکٹر منصب علی بگٹی ، بشیر مستوئی، رمیز لہڑی ، قاسم بنگلانی ، اظہار کھوسہ و دیگر رہنماء بھی موجود تھے ۔مزید انھوں کا کہنا تھا کہ پارٹی ورکرز کی انتھک محنت سے پارٹی فعال ہو رہی ہے۔

PTI leaders

PTI leaders