عوام ایکسپریس ڈہرکی میں 15 گھنٹے سے کھڑی ہے، مسافروں کا احتجاج

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی عوام ایکسپریس کے انجن میں فنی خرابی کے باعث گزشتہ 15 گھنٹوں سے ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ہے جس سے خواتین اور بچوں سمیت مسافروں نے سخت اذیت اور پریشانی کے بعد احتجاج شروع کر دیا ہے۔

مشتعل مسافروں نے کراچی سے راو لپنڈی جانے والی تیز گام کو روک لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک عوام ایکسپریس کو روانہ نہیں کیا جائے گا احتجاج ختم نہیں کریں گے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق جلد ہی ٹرین کی خرابی دور کر کے روانہ کر دیا جائے گا۔