پنجاب اسمبلی میں تحریکِ انصاف کا ہم خیال گروپ بھی متحرک

Tehreek-e-Insaf Group

Tehreek-e-Insaf Group

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں تحریکِ انصاف کا ہم خیال گروپ بھی متحرک ہوگیا۔

پی ٹی آئی ہم خیال گروپ نے اپنا اجلاس آج لاہور میں طلب کیا ہے اور اجلاس کرنل ریٹائرڈ غضنفر عباس شاہ کے فارم ہاؤس پر ہوگا۔

ہم خیال گروپ کے سینئر رہنما غضنفر عباس چھینہ نے کہا کہ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتِ حال میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا جب کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد اور مجموعی سیاسی صورتِ حال پر غور ہوگا۔

ہم خیال گروپ میں ارکان پنجاب اسمبلی عامر عنایت شاہانی، علی رضا خاکوانی، اعجاز سلطان بندیشہ، محمد احسن جہانگیر، گلریز افضل گوندل شامل ہیں۔

اس کے علاوہ خواجہ داؤد سلمانی، محی الدین کھوسہ، کرنل ریٹائرڈ غضنفر عباس شاہ، غضنفر عباس چھینہ، تیمور علی لالی، سردار شہاب الدین، فیصل فاروق چیمہ، اعجاز خان اور غلام علی اصغر بھی اس گروپ کا حصہ ہیں۔