پنجاب میں ڈینگی کے مزید 17 مریض سامنے آ گئے

Dengue Patient

Dengue Patient

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں ڈینگی کے مزید 17 مریض سامنے آ گئے جس کےبعد ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد 196 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سامنے آنے والے ڈینگی کے تمام نئے مریضوں کا تعلق راولپنڈی اور نواحی علاقوں سے ہے اور وہ ہولی فیملی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

مریضوں میں مبارک، مہوش، ہمایوں، سعدیہ،اجمیر، ذیشان،عدیل، علی رضا، صابر، جنید، افتخار، فیصل، عاشق، جہانزیب، حماد، جبار اور جعفر شامل ہیں۔