پنجاب انرولمنٹ ایمرجنسی ناکام ہونے کا خدشہ

Punjab Textbook Board

Punjab Textbook Board

لاہور (جیوڈیسک) انرولمنٹ ایمرجنسی ناکام ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ دس لاکھ بچوں کیلئے درسی کتب ہی موجود نہیں۔ لاہور پنجاب میں تعلیمی سیشن شروع ہوئے تین ماہ گزرنے کے باوجود بچے درسی کتب سے محروم ہیں۔ محکمہ تعلیم بھی اس معاملے میں کوئی حکمت عملی تیار نہیں کرسکا اور کتابوں کی چھپائی کا مرحلہ بھی شروع نہیں ہوسکا۔

پنجاب کے سکولوں میں 60 فیصد سے زائد سکولوں میں بنیادی سہولتوں کی کمی ہے۔ چالیس ہزار اساتذہ کی اسامیاں خالی ہیں۔ ہزاروں کی تعداد میں کمرے موجود نہیں۔ ان حالات میں انرولمنٹ ایمرجنسی کا ہدف پورا ہونے کے حوالے سے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔