پنجاب اور خیبر پختونخوا میں صنعتوں کو 3 ماہ گیس کی بندش کا فیصلہ

Industries

Industries

وزارت پٹرولیم نیموسم سرما میں صوبہ پنجاب اورخیبر پختونخوا کیعلاقوں میں صنعتوں اور سی این جی کو تین ماہ گیس کی بندش کا فیصلہ کر لیا۔ گیس لوڈ مینجمنٹ سے متعلق وزارت پٹرولیم میں وزیر پٹرولیم کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں سوئی ناردن اور سدرن گیس کمپنیوں کے حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سردیوں میں سوئی ناردن گیس کمپنی کا شارٹ فال 1 ارب 40 کروڑ کیوبک فٹ گیس ہو گا جس کی وجہ سے دسمبر، جنوری اور فروری میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں سی این جی بند رکھی جائے گی۔

جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے شارٹ فال کا اندازہ 40 کروڑ کیوبک فٹ یومیہ لگایا گیا ہے۔ وزیر پٹرولیم نے گیس کمپنیوں کو گیس مینجمنٹ شیڈول تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔