پنجاب اور خیرپختونخوا کی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دیدی

Punjab Assembl

Punjab Assembl

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب اور خیرپختونخوا کی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دیدی ہے۔ پنجاب اسمبلی میں 10 کھرب 24 ارب سے زیادہ کے مطالبات زر منظور، پنجاب اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا بجٹ منظور کرلیا۔ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر رانا اقبال کی صدارت میں شروع ہوا۔ اجلاس میں اپوزیشن نے کٹوتی تحریک میں صحت کے حوالے سے بحث کی جبکہ اپوزیشن لیڈر نے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا۔

اجلاس میں مطالبات زر 14۔2013 پر2 گھنٹے بحث ہوئی اور رائے شماری کے بعد 10 کھرب 24 ارب 40 کروڑ 29 لاکھ روپے کے 43 مطالبات زر کو کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔ اس موقع پر وزیرا علی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھاکہ پنجاب میں 84 فی صد عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کا اظہار کیا۔

عوام نے جوذمے داری دی ہے،وہ اسے پورا کرنے کیلئے جان لڑا دیں گے۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا اسمبلی میں 3 کھرب 44 ارب روپے سے زائد کا بجٹ منظور کر لیا گیا ہے ایوان نے فنانس بل کی بھی منظوری دیدی جس پر اپوزیشن نے واک آوٹ کیا۔