پنجاب پولیس میں سیاسی تقرریاں نہ ہوئی ہیں نہ ہوں گی،آئی جی پنجاب

IG

IG

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد آئی جی پنجاب پولیس خان بیگ نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس میں سیاسی تقرریاں نہ ہوئی ہیں نہ ہوں گی۔ جرائم اور دہشتگردی پر قابو پانے کے لئے پولیس کو جدید خطوط پر تربیت دی جا رہی ہے۔

اسلام آباد کے قریب پولیس کالج سہالہ میں چھ سو چون اے ایس آئیز کی پاسنگ آٹ پریڈ کی پروقار تقریب ہوئی. جس میں چاک و چوبند دستے نے مارچ پاسٹ کیا۔ پاسنگ آٹ پریڈ میں پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر بلوچستان اور خیبر پختنونخوا، موٹر وے پولیس اور ایف آئی اے کیاے ایس آئیز شامل تھے۔

جنہوں نے دہشتگردی کے خلاف تین ماہ کی خصوصی تربیت حاصل کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب خان بیگ نے کہا کہ فوری انصاف کے لئے جدید ترین ماڈل تھانے بنا رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں آئی جی پنجاب پولیس خان بیگ کا کہنا تھا کہ کرپٹ اہلکاروں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ تقریب میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے اہلکاروں کو ٹرافی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام دئیے گئے۔