پنجاب بھر میں بجلی کے بعد گیس بحران سنگین

Gas Crisis

Gas Crisis

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب بھر میں بجلی کے بعد گیس بحران بھی سنگین ہو گیا ہے۔ صنعتوں اور سی این جی سٹیشنز کو گیس کی سپلائی غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق صنعتوں اور سی این جی سٹیشنوں کو گیس کی سپلائی روک کر بجلی پیدا کرنے کے لئے گیس پاور ہائوسز کو دی جائیگی۔

سوئی گیس حکام کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق رواں ہفتے میں تا حکم ثانی سی این جی سٹیشنز بند رہینگے اور جن شہروں کو کل سے تین دن کے لئے سی این جی ملنا تھی وہ فیصلہ بھی واپس لے لیا گیا ہے۔

سوئی گیس حکام کے مطابق قادر پور گیس فیلڈ کی مرمت کی وجہ سے صنعتوں کو گیس کی فراہمی پہلے ہی کم تھی۔ سی این جی سٹیشنوں کو گیس فراہم کرنے کا آئندہ کا فیصلہ آئند دو روز میں کیا جائے گا۔