پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفیکیشن جاری

Petroleum

Petroleum

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد آج رات بارہ بجے سے پیٹرول 2 روپے 18 پیسے مہنگا جبکہ ڈیزل ایک روپے 46 پیسے فی لیٹر سستا ہو جائے ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ، نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جون سے پیٹرول 2 روپے 18 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت بعد 99 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

ایک روپے 46 پیسے کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 104 روپے 60 پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ہے ، مٹی کا تیل 38 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کے بعد ،نئی قیمت 93 روپے 79 پیسے فی لیٹر جبکہ لائیٹ ڈیزل 7 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے جس کی نئی قیمت 89 روپے 13 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔