ق لیگ کی رہنما ثمینہ خاور حیات کی عبوری ضمانت میں توسیع

Samina Khawar Hayat

Samina Khawar Hayat

لاہور (جیوڈیسک) کی مقامی عدالت نے جعلی ڈگری کیس میں مسلم لیگ ق کی رہنما ثمینہ خاور حیات کی عبوری ضمانت میں 15 اگست تک توسیع کردی ثمینہ خاورحیات کے خلاف الیکشن کمیشن کی جانب کارروائی کے لیے دائر استغاثہ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ثمینہ خاورحیات نے 2008 میں جعلی ڈگری پر الیکشن میں حصہ لیا جس پرسپریم کورٹ نے انھیں نااہل قراردے دیا ہے۔

تاہم غلط بیانی پر سابق ایم پی اے کو خلاف کارروائی کی جائے اور بطور ایم اپی اے حاصل کرنے والی تنخواہیں اور مراعات واپس وصول کی جائیں۔ ثمینہ خاور حیات کی جانب سے استدعا کی گئی۔

کہ وہ کیس کی تفتیش میں شامل ہو نا چاہتی ہیں تاہم عدالت ان کی ضمانت منظور کرے ۔عدالت نے کیس کی سماعت پندرہ اگست تک ملتوی کرتے ہوئے ثمینہ خاور حیات کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی جبکہ وکلا کو حتمی بحث کے لیے طلب کرلیا۔