قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیئے راولپڈی تلسہ چوک سے دھمیال چوک تک ریلی نکالی

راولپڈی : انجمن طلباء اسلام سے تعلق رکھنے والے سٹوڈنٹس نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیئے راولپڈی تلسہ چوک سے دھمیال چوک تک ریلی نکالی جس کی قیادت نوجوان طالب علم شہیر سیالوی نے کی۔

شہیر سیالوی نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم ہر پاکستانی کی رگوں میں خون کی طرح گردش کرتے ہیں وطن عزیز کے لیئے قربانی کا جذبہ آج بھی 1947 کی طرح زندہ ہے۔

حکومت فی الفور قائد ریزیڈنسی زیارت کو نذر آتش کرنے والے بھارتی غنڈوں کو گرفتار کرے ورنہ غیور طلباء اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر پاکستان کے بزدل دشمن بھارت کا پرچم بھی جلایا گیا۔