ملکہ برطانیہ کو دیا گیا اعزازی بافٹا ایوارڈ

Queen Elizabeth

Queen Elizabeth

برطانیہ(جیوڈیسک)برک شائرکاونٹی ملکہ برطانیہ کو اعزازی بافٹا ایوارڈ دیاگیا ہے، برک شائرکاونٹی میں ہونے والی تقریب میں لندن اولمپکس میں ملکہ کی یادگاراپیئرنس پرخراج تحسین بھی پیش کیاگیا۔

برطانوی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کے اعزاز میں انگلینڈ کے ونڈسر پیلس میں تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں نامور اداکارسرکرسٹوفرلی اوراداکارہ کیرے ملی گین سمیت تقریبا تین سو جگمگاتے ستاروں،ہدایت کاروں اورفلم میکرزنے شرکت کی۔ تقریب میں ملکہ الزبتھ دوئم کو اعزازی بافٹا ایوارڈ پیش کیا گیا۔ ملکہ کو یہ ایوارڈ برطانوی فلم انڈسٹری کے لیے تعاون پر دیا گیا۔