کوئٹہ مسجد بم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج

Quetta Blast

Quetta Blast

کوئٹہ (جیوڈیسک) گزشتہ روز نماز جمعہ سے قبل پشتون آباد کی ایک مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا ہے۔

کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں واقع مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں ایس ایچ او پشتون آباد توصیف فرمان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں قتل، اقدام قتل، دہشت گردی ایکٹس سمیت ایکسپلوزو ایکٹ کی دفعات شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں مسجد رحمانیہ کے اندر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں مسجد کے پیش امام سمیت 4 نمازی شہید اور 25 زخمی ہو گئے تھے۔