آر ایچ سی ملکہ میں میڈیکل آفیسر نہ ہونے سے مریض پریشان

ملکہ(عمر فاروق اعوان سے )آر ایچ سی ملکہ میں میڈیکل آفیسر نہ ہونے سے مر یض پریشان ۔تفصیلات کے مطابق RHCملکہ میں میڈیکل آفیسر نہ ہونے سے مریض پر ائیو ٹ ہسپتالوں میں علاج کر انے پر مجبور ہو گے جو کہ غریب کی پہنچ سے دورہے ۔ہسپتال کی ایمبولینس بھی کھٹارہ ہو چکی ہے۔

کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں ایمبو لینس کے خصول کے جب آر ایچ سی ملکہ میں رابطہ کیا جاتا ہے تو گے سے جو اب ملتا ہے کہ ڈرائیور موجود نہیں اور ایمبو لینس میںپٹر ول بھی نہیں ۔ اور عوام آر ایچ سی ملکہ کے سٹاف کی کا رکرد گی سے بھی مطمئن نہیں نظر آ رہے ۔ عوام نے ای ڈی او ہیلتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ آر ایچ سی ملکہ فی الفو ر میڈیکل آفیسر تعینات کیا جائے اور نئی ایمبولینس مہیا کی جائے۔