بھارت:ریلوے سٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے 36 یاتری ہلاک

India Stampede

India Stampede

آلہ آباد(جیوڈیسک)ریلوے سٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے 36 افراد ہلاک ہو گئے۔ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق الہ آباد ریلوے سٹیشن پر کمبھ میلے میں جانے کے لیے ہزاروں یاتری جمع تھے۔سٹیشن پر ریلنگ کے ٹوٹنے کے باعث اچانک بھگدڑ مچ گئی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ لوگوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث بدنظمی پیدا ہوئی تو پولیس نے لاٹھی چارج کر دیا جس سے لوگ بدحواس ہو کر بھاگے اور اس بھگڈر میں 36 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔