ریلوے میں تیل کا ذخیرہ 4 کے بجائے 7 روز رکھنے کا فیصلہ

Lahore

Lahore

لاہور(جیوڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے کی سربراہی میں ریلوے حکام کا اجلاس ہوا ریلوے میں تیل کا ذخیرہ چار کی بجائے سات روز کارکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے جی ا یم آپریشن ریلوے کو اس کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ریلوے ضروریات کے لئے تیل کا ذخیرہ مناسب سطح پر رکھا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ دو ماہ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے ریلوے پر ساڑھے پانچ کروڑ کا بوجھ پڑا۔ اجلاس میں بتایا گیا۔

کہ تین پاور وین سسٹم میں شامل کر دی گئی ہیں جبکہ مزید پاور وین بھی جلد تیار کر لی جائیں گی جس سے گاڑیوں میں لائیٹ کے مسائل حل ہو جائیں گیمکینیکل شعبے کی یہ بھی بتایا گیا کہ انجنوں کی بحالی کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔