بارش تو کہیں گرمی، سندھ میں مزید بارش کا امکان

Chance Of Rain

Chance Of Rain

لاہور (جیوڈیسک) ملک کے مختلف حصوں میں کہیں بارش ہے تو کہیں گرمی ،سندھ کے کچھ شہروں میں مزید بارش کا امکان ہے جبکہ پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں موسم گرم رہے گا۔سندھ کے مختلف حصوں میں برستے بادلوں نے گرمی کودور بھگا دیا۔تھرپارکر، اسلام کوٹ اور گردونواح میں بادل گرجے، بارش برسی، تو صحرا کے باسیوں کے چہرے کھل اٹھے، فضا مستی میں جھوم اٹھی اور ہر طرف خوشیوں کے رنگ بکھر گئے۔

گزشتہ روز میرپور خاص، عمرکوٹ، بدین، حیدرآباد، مٹیاری، ہالا اورٹنڈو محمد خان سمیت مختلف شہروں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش نے گرمی کا زور کم کردیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا تاہم کراچی، حیدر آباد اور میرپورخاص ڈویژن، سکھر، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں گرج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکا ن ہے۔ پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور شمالی بلوچستان اور بالائی سندھ میں گرمی بڑھے گی۔