بارشوں کے باعث تھانہ روڈ جھیل کا منظر پیش کرنے لگا۔ تاجر برادری سراپا احتجاج بن گئی

ڈنگہ(جی پی آئی) بارشوں کے باعث تھانہ روڈ جھیل کا منظر پیش کرنے لگا۔ تاجر برادری سراپا احتجاج بن گئی ۔ 13ربیع الاول کو روڈ تعمیر کرنے کا وعدہ کیا گیا مگر TMO کھاریاں مکر گیا ۔حکومتی مدت پوری ہونے کو ہے۔

ڈنگہ کا مصروف ترین روڈ بارشوں کے باعث جھیل کا منظر پیش کر رہا ہے ۔ اب طفل تسلیوں سے کام نہیں چلے گا ۔ تاجر برادری نے MPAمیاں طارق محمود سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر رروڈ کی تعمیر کروائیں ۔ تھانہ روڈ کے تاجروں کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے ۔ اب تاجر برادری خاموش نہیں رہے گی۔