راجہ یاسرہمایوں سرفراز نے بول ایف ایم 88کے پروگرام پوائنٹ آف ویو میں مختلف لوگوں کے سولات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ سونامی آچکی ہے

چکوال (اعجاز بٹ)راجہ یاسرہمایوں سرفراز نے بول ایف ایم 88کے پروگرام پوائنٹ آف ویو میں مختلف لوگوں کے سولات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ سونامی آچکی ہے ہر گائوں ہر یونین کونسل سے کارکن خود رابطہ کر رہے ہیں اور گیارہ مئی کاسورج انشاء اللہ عوامی فتح کا پیغام لے کر طلوع ہو گا اور ملک تبدیلی کی راہ پر گامزن ہوجائے گا۔

اس موقع پر سامعین نے راجہ یاسر ہمایوں سرفراز سے پوچھا کہ چکوال کے عوام آپ کو کیوں ووٹ دیںگے جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چکوال کے عوام مجھے نہیں بلکہ نظریاتی طور پر عمران خان کو تبدیلی کیلئے ووٹ دینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو چاہیے کہ عمران خان سمیت تمام تحریک انصاف کے امیدواروں کے کردار کا موازنہ سابق حکمرانوں سے کرنے کے بعد ملک میں تبدیلی اور ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دیں۔ اس پروگرام کے میزبان محسن شہزاد تھے۔