گھٹنے ٹیکنا میرے خون میں شامل نہیں۔ راجہ یاسر سرفراز

Raja Yasir Sarfraz

Raja Yasir Sarfraz

چکوال : چکوال کے کچھ اخبارات میں شائع ہونے والی جھوٹی اور بے بنیاد خبروں پر واضع موقف اخیتار کرتے ہوئے کہاکہ وہ NA-60 کے ہی امیدوار ہیں لیکن الیکشن لڑنا ان کی مجبوری نہیں اگر پارٹی نے ضرورت محسوس کی تو وہ الیکشن لڑیں گے جب سے وہ سیاست میں آئے ہیں ان کا یہی موقف ہے۔ کچھ اخبارات ہر ہفتے پی ٹی آئی کا نیا امیدوار بنا دیتی ہیں جن کا پی ٹی آئی سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہوتا۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی چکوال میں جو کچھ ہو رہا ہے اور جو کچھ ہو گا اس کا علم سب سے پہلے شمالی پنجاب کو ہو گا جس کا نا صرف میں سینئر وائس پریزیڈنٹ ہوں بلکہ پریزیڈنٹ شمالی پنجاب راجہ عامر محمود کیانی کی ٹیم کا اہم حصہ بھی ہوں۔

پراپگنڈہ کرنے والے تمام پارٹی کے لئے میرے قربانی کے جذبات کو غلط رنگ دے کر اسے میر ی کمزوری بتا رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ گھٹنے ٹیکنا میرے خون میں شامل نہیں اور قربانی بھی صرف اس صورت میں دوں گا جب اس کا نتیجہ پارٹی کے لئے واضع فتح کی صورت میں نظر آ رہا ہو گا اللہ کے فضل سے اتنا کمزور نہیں کہ بلاوجہ اوراپنی مرضی کے بغیر قربانی لگ جائوں۔انہوں نے مزید کہا کہ 29 اپریل کو لاھور میں ہونے والے خان صاحب کے جلسے میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں گے۔یہ بات مرکزی سیکرٹری ممبر شپ اور سینئر نائب صدر شمالی پنجاب راجہ یاسر سرفراز نے سنجوگ میرج ہال چکوال میں اجتماعی شادیوں کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔