راجن پور کی خبریں 20.02.2013

جہاں شہبازشریف جیسے لیڈر موجو دہوںاس ملک کی تبائی کے لئے اغیار کی ضرورت نہیں شہباز شریف نے عرس ِ فرید پر پابندیاں لگا کر اپنا معتصبانہ چہرہ دکھا دیا

راجن پور(حنیف بلوچ سے)جہاں شہبازشریف جیسے لیڈر موجو دہوںاس ملک کی تبائی کے لئے اغیار کی ضرورت نہیں شہباز شریف نے عرس ِ فرید پر پابندیاں لگا کر اپنا معتصبانہ چہرہ دکھا دیا،سرائیکی صوبہ کیا بنائیں گے سترہ فروری کو ایک لاکھ افراد نے دھرنا دیکرتخت ِلاہور اور اسلام آباد کو واضح پیغام دے دیا ۔ان خیالات کا اظہار پیر آف کوٹ مٹھن خواجہ شریف محمد عامر نے عرس ِ فرید پر بہترین کوریج دینے والے صحافیوں کو دیئے گئے ظہرانے کی تقریب کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا ملک میں موجود سات کروڑ سرائیکیوں کا مطالبہ صرف 23اضلاع پر سرائیکی صوبہ ہی ہے ۔ سرائیکی وسیب میںشریف برادران کی مخالف قوت پیپلزپارٹی نہیں ہم ہیں ۔کوئیٹہ کے واقعات انتہائی افسوسناک ۔کوئیٹہ کو فوج کے حوالے کی حمایت کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اسوقت جو حالات درپیش ہیں ایسے حالات ہمیشہ نا انصافیوں کیوجہ سے پیدا ہوتے ہیںبلوچستان کے لوگ بنگلہ دیش کی راہ پر چل پڑے ہیں پاکستان کو مضبوط اور استقامت کے خواہش مند اور تمام وفاقی پارٹیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ سرائیکی وسیب کے لوگوں کو پہچان نہ دیکر یہاں بلوچستان جیسے حالات پیدا نہ کریںسرائیکی صوبہ کے معاملے میں پیپلز پارٹی نے دھوکا اور نواز شریف نے مخالفت کی تو آئیندہ الیکشن میں دونوں سیاسی جماعتوں کا سرائیکی وسیب سے مکمل خاتمہ ہوجائیگا۔اس وقت ملک کی تمام بڑی پارٹیاں،پی پی پی ،مسلم لیگ (ن) ،مسلم لیگ (ق)،ایم کیو ایم،سرائیکی صوبے کے ایشو پر سیاست کر رہی ہیں ،صدر زرداری سرائیکی عوام سے مخلص ہیں تو عرس ِ فرید پر لگائی جانے والی پابندیوں پر مزمت کریں،انہوں نے کہا کہ ہماری ،ایم کیو ایم ،تحریک ِانصاف ،اور پاکستان عوامی تحریک سے سیاسی بات چیت چل رہی ہے آئندہ الیکشن میں ان سیاسی جماعتوں سے ملکر پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے خلاف اتحاد بنائیں گے ،انہوں نے کہا کہ سترہ فروری کے دھرنا نے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ دونوں سیاسی جماعتوں کو واضح پیغام ہے کہ سرائیکی وسیب کے لوگوں نے اب ان دونوں پارٹیوں کے پرچم اتار دئے ہیںاور اب وہ صرف اپنے سرائیکی اور خواجہ فرید کے جھنڈے تلے متحد ہوکر اپنی شناخت کی جدوجہد میں مصروف ہیں ۔اس موقع پر پیر آف کوٹ مٹھن خواجہ عامر کوریجہ نے اپنے فرزندعزیر کوریجہ کے ہمراہ صحافیوںمیں شمشاد احمد کورئی ،اے ڈی عامر چئی مین ہیلپ لائن میڈیا سینٹر،محمد حسین گوپانگ، حنیف بلوچ ، اکبر ٹانوری ،میاں اشفاق احمد خواجہ ،اور رفعت ملک و دیگر کو فریدی رومال بھی پہنائے۔ ۔۔۔ راجن پور(حنیف بلوچ سے)محرر حضو ر بخش خا ں تھا نہ مٹھن کو ٹ تعینا ت جس نے چا رج سنبھال کر کا م شر وع کر د یا ۔تھا نہ مٹھن کو ٹ میں تعینا ت محر ر نصراللہ شا ہ کا تبا دلہ را جن پو ر کر دیا گیاہے عوامی سماجی حلقوںمیں حمید اللہ خان دریشک ،رائوسلیم رضا ،الطاف حسین دریشک ،عاشق حسین فریدی،خلیل احمد ،آصف فرید گوگا،جبکہ صحافیوںمیں اے ڈی عامر چئیر مین ہیلپ لائن میڈیا، محمد حسین گوپانگ وائس چئیر مین ہیلپ لائن میڈیا،حنیف بلوچ صدر،اسمائیل گوپانگ اور جاوید حسین نے انکی تعیناتی پر اطمعینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ شہر میں امن قائم کرنے میں بھر پور کردار ادا کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مٹھن کوکے گر د نوا ح رکھ کو ٹ مٹھن ودیگر سرکا ری ارا ضی پر لینڈ ما فیا کا قبضہ کر وڑو ں کی زمین ہڑپ لی
راجن پور(حنیف بلوچ سے)مٹھن کوکے گر د نوا ح رکھ کو ٹ مٹھن ودیگر سرکا ری ارا ضی پر لینڈ ما فیا کا قبضہ کر وڑو ں کی زمین ہڑپ یہ بھی معلو م ہوا ہے کہ ،لینڈ ما فیا کے پیچھے بڑ ے بڑے سیا سی امیر زا دو ں کا ہا تھ ہے تفصیلا ت کے مطا بق رکھ کو ٹ مٹھن ودیگر جو گر د نواح کی سرکا ری ارا ضی ہے اس پر لینڈ ما فیا نے نہ صر ف قبضہ ہے بلکہ ہزا رو ں ا یکڑ ارا ضی کو زیر کا شت لا یا گیا ہے معلو م ہوا ہے جن لو گو ں کا قبضہ ہے ان سے زمینیںحکو مت بھی وا پس نہیں کرا سکتی لینڈ ما فیا اس قدر مضبو ط ہے غر یب لو گو ں کے نہ مکا نا ت ہیں اور نہ زمینیں حکو مت کو چا ہے کہ وہ پا کستا ن کے غر یب اور مقا می شہر یو ں کو جہا ں جہا ں سر کا ری ارا ضی ہے ان میں تقسیم کی جا ئے جو ان گر یبو ں کا بنیا دی حق ہے با اثر لو گو ں کے پا س تو پہلے ہی سے اللہ تعا لی نے سب کچھ دے رکھا ہے اور ہو اب کرو ڑوں کی سرکا ری زمینیں بھی ہڑپ کر نے لگے شہرکی سیا سی و سما جی شخصیت محمد حسین خا ن گو پا نگ نے وزیر اعلی پنجا ب میا ں محمد شہبا ز شریف سے پر زور مطا لبہ کیا ہے کہ با اثر لینڈ ما فیا سے کرو ڑوں کی سرکا ری زمینیںوا گزار کرائی جا ئیں بے زمین غر یب کسا نو ں اور غر یب لو گو ں میں تقسیم کی جا ئیں۔
َ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
َ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سر دار نصرا للہ خا ن دریشک اور ان کے صا حبزادوںکی ضلع راجن پو ر کی عوام دلی قد ر کر تی ہے
راجن پور(حنیف بلوچ سے)سر دار نصرا للہ خا ن دریشک اور ان کے صا حبزادوںکی ضلع راجن پو ر کی عوام دلی قد ر کر تی ہے اور عوا م آنے والے الیکشن میں انکا بھر پو ر سا تھ دیں گئے ، ان کے مد مقا بل گو دے بھوتا ر اپنی عوا می خدما ت کے بل بو تے خو د ہی زیر زمین چلے جا ئیں گئے اور ایک دو سرے کا منہ تکتے رہ جا ئیں گئے علا قا ئی عوا م نے ان گو دے سرداروں کو جا ن گئی ہے جسے کر نی ویسے بھر نی ان خیا لا ت کا اظہا ر در یشک گر وپ کے جو شیلے کا رکن الطا ف حسین دریشک نے صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے بتا یا انہو ں نے کہا کہ سردار نصراللہ خا ن دریشک اور ان کے صا حبزادے سردار علی رضا خا ن دریشک اور سردار حسنین خا ن دریشک نے اپنے دور اقتدار میں ضلع راجن پو ر اور اس کے علا قے جا م پو ر ، محمد پو ر ، کو ٹ مٹھن ،فا ضل پور ودیگر دیہا ت میں بے پنا ہ کر وڑ و ں روپے کے تر قیا تی کا م کرائے اور علا قے کے بے روز گا ر نو جو انو ں کو نو کر یاں دلو ائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شہر ِخاموشاں میں جہازوں اور آوارہ کتوں کا پڑائو قبروں کی بے حرمتی پر انتظامیہ گہری نیند سو گئی
راجن پور(حنیف بلوچ سے)شہر ِخاموشاں میں جہازوں اور آوارہ کتوں کا پڑائو قبروں کی بے حرمتی پر انتظامیہ گہری نیند سوگئی۔تفصیل کے مطابق مٹھن کوٹ اورروجھان شہر کے گردوو نواح کے قبرستانوں میں جہازوں نے ڈیرے ڈال دیئے جہاں وہ سرِعام ہیرئوئین کا استعمال کر کے اپنی رگوں میں زہر بھر رہے ہیں جبکہ انکے وہاں پڑائو سے مقدس قبروں کی آڑ لیکر وہاں پیشاب پاخانہ بھی کرتے رہتے ہیں اس کے علاوہ شہر بھر کیء آوارہ کتوں کا مسکن بھی یہ قبرستاں ہیں رہی سہی کسر مویشی پال حضرات نے نکال لی جو کہ جوق در جوق مویشیوں کے ریوڑ لے کر انہی قبرستانوں کا رخ کرتے ہیں،شہرِ خاموشاں میں جانوروں کی کثیر تعداد ان مقدس جگہ پر قبروں کو روزانہ روندتے رہتے ہیں ۔خادم ِ اعلےٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے پنجاب بھر کے قبرستانوں میں حفاظتی چاردیواری کی تعمیر،روشنی کے انتظامات،پانی اور صفائی کے انتظامات کے لئے سختی سے آرڈر جاری کر رکھے ہیںمگر ٹی ایم اے روجھان کا عملہ وزیر اعلیٰ کا حکم نامہ ہوا میں اڑاتے ہوئے لمبی تان کر سوگئے۔عوامی سماجی حلقوں نے ڈی سی او راجن پور سے مطالبہ کیا کہ ٹی ایم اے روجھان کے عملے کو نیند سے بیدار کریںاور شہرِخاموشاں کو بے حرمتی سیمحفوظ بنائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دریشک سرداروں نے شوگر ملز کوسیاست کے میدان کا ہتھیار بنا ڈالا
راجن پور(حنیف بلوچ سے)دریشک سرداروں نے شوگر ملز کوسیاست کے میدان کا ہتھیار بنا ڈالا۔۔ووٹروں کو سپورٹ جبکہ دوسرے زمینداردھکے کھانے پر مجبور۔تفصیل کے مطابق دریشک سرداروں نے انڈس شوگر ملز کو الیکشن کے لئے ایک مضبوط ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا شروع کر دیا ۔ذرائع کے مطابق دریشک سرداروںکاانڈس شوگر ملز کے مینیجرکوسختی سے منع کر رکھا ہے کہ جو ہمارے ووٹر ہوں ان کو گنے کے پرمٹ دیئے جائیںجولوگواضح طور پر ہمیں ووٹ دینے کی یقین دہانی کرادیں انکو ہی پرمٹ دیئے جائیں۔دریشک سرداروں کے اس حکم نامے پر شوگر ملز انتظامیہ سختی سے عمل
درآمد کرتے ہوئے جن زمینداروں پر پختہ یقین ہوجائے ،اور ان کے چھان بین کے بعد ہی پرمٹ جاری کیئے جاتے ہیں ،دریں اثنامتعدد چھوٹے زمیندار پر مٹ کے لئے در در کی ٹھوکریں کھاتے پھر رہے ہیں کبھی سرداروںکے پاس تو کبھی مینجر وں کے پاس۔۔چھوٹے زمینداروں کا کہنا ہے کہآدھا سیزن گزر گیا مگر ابتک ہمیںصرف ایک پرمٹ ملا ہماراگناکھیتوں میںپڑا پڑا سوکھ رہا ہے مگر شوگر ملز کی انتظامیہ کے سر پر جوں تک نہیں رینگ رہی عوامی حلقوں اور سیاسی تجزیہ نگاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ دریشک سرداروںکے اس اقدام سے ان کا ووٹ بینک بننے کی بجائے ختم ہوتا چلا جا رہا ہے ۔تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ دریشک سرداروں کو چاہیئے تھا کہ وہ ضلع راجن پور کی عوام کو اپنی ذاتی شوگر ملز کی چینی میں پانچ روپے فی کلو کے حساب سے سبسڈی بھی دے دیتے تو انکو الیکشن میں اس کارنامے پر کافی فائدہ پہنچ سکتاتھا ۔مگر الٹا انہوں نے یہاں کے چھوٹے زمینداروں کو پریشان کرنا معمول بنا لیا جس کا آنیوالے الیکشن میں دریشک سرداروں کوخمیازہ بھگتنا پڑے گا۔دوسری طرف انڈس ہائی وے پر گنا ٹرالیاںٹریفک قونین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے آئے روز ٹریفک جام کا سبب بن رہے ہیں جس سے نہ صرف ٹریفک متاثر ہورہی ہے بلکہ ایمرجنسی ڈیوٹی پر معمور واپڈاکی گاڑیاں اور ریسکیو 1122 بھی ٹریفک جام میں پھنس کر اپنے ٹارگٹ تک نہیں پہنچ پا رہی ہیں جس سے مریضوں کو شدیدمشکلات کا سامنا ہورہا ہے۔