کوٹ مٹھن کے نواہی علاقے بمبکہ میں کچی آبادی کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کی تقریب ہوئی

راجن پور(حنیف بلوچ سے) کوٹ مٹھن کے نواہی علاقے بمبکہ میں کچی آبادی کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کی تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی ایم پی اے مسلم لیگ (ن) سردار عاطف حسین خان مزاری ، اور اسسٹنٹ کمشنر راجن پور رانا شکیل تھے تقریب میں 416افراد کو 422کنال مرلہ 1کے مالکانہ حقوق کے سرٹیفکیٹ دیے گئے جس میں موضع رکھ مڈ مولوی میں 225اور رکھ مرغائی میں 191افراد کو ایم پی اے عاطف حسین مزاری اور اسسٹنٹ کمشنر رانا شکیل نے اپنے دست مبارک سے مالکانہ حقوق کے سرٹیفکیٹ تقسیم کیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے عاطف حسین مزاری نے کہا کہ میرے قائد میاں نواز شریف اور میرے لیڈر میاں شہباز شریف نے اتنے کام کیے ہیں کہ میں بیان کروں تو رات ہو جائے۔

میں خادم اعلی پنجاب کو سلام پیش کرتا ہوں میں اپنے حلقے کی محرومی بارے جب بھی میاں صاحبان کے پاس گیا انہوں نے میری درخواست کو فورًقبول کر لیا خادم اعلی کی نظر مزدور اور کسان پر ہے انہوں نے چھوٹے کسانوں کو گرین ٹریکٹر اسکیم دی ،سٹوڈنٹ جو ڈگریاں لے کر پھرتے تھے انہیں یلو کیب اسکیم دی تاکہ وہ باعزت اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں جن کی زمینیں نہیں تھیں ان کو بارہ بارہ ایکڑ زمین کا مالک بنایا سٹوڈنٹ جن کی اچھی کارکردگی تھی ان کو لیپ ٹاپ اسکیم دی اور اب اجالا اسکیم کے تحت جن بچوں کے60فیصد سے اوپر نمبر ہیں ان کو سولر لائٹ دی جارہی ہے جس کی قیمت مارکیٹ میں 80سے90ہزار تک ہے اگر میاں شہباز شریف جیسے لیڈر اقتدار میں ہوں تو ملک کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا انہوں نے کہا کہ مجھے آج بھی وہ لفظ یاد ہیں کی جب ملک میں طوفانی سیلاب تھا اور زرداری صاحب ملک سے باہر جا رہے تھے حالانکہ میاں نواز شریف نے میڈیا پر آکر زرداری صاحب کو ملک میں رہنے کی اپیل کی تھی لیکن وہ ملک کو ڈوبتا ہوا چھوڑ کر بیرون ملک چلے گئے تھے۔

پی پی پی کا نعرہ روٹی کپڑا اور مکان ہے جو کہ انہوں نے دیا نہیں بلکہ غریب سے چھین لیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ سرائیکی صوبہ شہباز شریف ہی بنائیں گے جس کا میاں صاحب نے جلسہ جامپور میں بھی اعلان کیا تھا اگر پی پی پی دور میں صوبہ بنا یا بھی گیا اور زرداری لیڈر ہوئے تو ایسا صوبہ قبول نہیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راجن پور رانا شکیل ،تحصیلدار اعظم خان گوپانگ ،سردار اظہر خان گوپانگ،کانونگو میاں محمد اکرم، خادم مزاری ،امجد خان گوپانگ،اے ڈی عامر ِ،حنیف بلوچ ،محمد حسین و دیگر بھی موجود تھے۔

Rajanpur Proprietary Rights Ceremony

Rajanpur Proprietary Rights Ceremony