راکھی ساونت سنجے دت کی جگہ جیل میں سزا کاٹنے کو تیار

Rakhi Sawant

Rakhi Sawant

بالی ووڈ(جیوڈیسک)بالی ووڈ ادکارہ اور آئٹم گرل راکھی ساونت سنجے دت کی فین نکلیں۔ کہتی ہیں وہ انکی جگہ جیل جا کر سزا بھگتنے کو تیار ہیں۔ سنجے دت کو بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے ناجائز اسلحہ کیس میں پانچ سال قید کی سزا کے بعد لوگ انکے اہل خانہ سے اظہار افسوس کر رہے ہیں۔

لیکن راکھی ساونت ان سے ایک قدم آگے نکل گئی ہیں۔ انکا کہنا ہے جب سے انہوں نے سنجے کی سزا کا سنا ہے وہ بہت پریشان ہیں۔ انہوں نے قانونی ماہرین سے کہا ہے کہ وہ انہیں بتائیں کہ کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ سنجے کی بجائے وہ جیل چلی جائیں۔ انہوں نے کہا انکے لئے یہ دنیا اور جیل ایک ہی بات ہے اگر وہ سنجے کی سزا بھگتیں گی تو شاید اسطرح وہ کوئی نیکی کما لیں۔