رمضان المبارک میں طویل لوڈ شیڈنگ پر وزیراعظم برہم، رپورٹ طلب کرلی

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی طویل اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزارت پانی وبجلی سے لوڈ شیڈنگ کا شیڈول طلب کر لیا ہے۔

اور سسٹم خرابی کی وجہ سے بجلی کی غیر اعلانیہ بندش میں اصل وجوہات پیش کرنے کا حکم بھی دیا ہے جبکہ سسٹم اپ گریڈیشن کا جامع پلان تیار کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اس رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مشکلات سے دوچار کرنے والے حالات کا فوری تدارک کیا جائے۔