رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان بہت کم ہے: محکمہ موسمیات

Moon

Moon

اسلام آباد (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں خاص طور پر خیبرپختونخوا کے کسی حصے میں چاند نظر آنے کا امکان نہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چاند نظر آنے کے لئے اس کی عمر کم از کم 31 گھنٹے ہونی چاہئے۔ چاند نظر آنے کے لیے افق پر اس کا زاویہ چھ اعشاریہ بائیس ڈگری اور دورانیہ انسٹھ منٹ ہونا چاہئے۔

آج ملک کے کسی حصے میں یہ معیار پورا نہیں اتر رہا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں چاند کی عمر اکتیس گھنٹے سینتس منٹ ہو گی اور زاویہ ایک اعشاریہ تینتالیس ڈگری ہے جبکہ چاند نظر آنے کا دورانیہ 36 منٹ 11 سیکنڈ ہے۔ جیوانی میں چاند کی عمر 31 گھنٹے 59 منٹ ہے اور افق پر چاند کا زاویہ ایک اعشاریہ چوالیس ڈگری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختون خوا کے کسی حصے میں چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔