رمضان المبارک مسلمانوں کو صبر وتحمل اور برداشت کا درس دیتا ہے ۔سید حماد حسین

کراچی: انجمن جانثاران شمع رسالت کراچی کے زیر اہتمام شاہراہ فیصل پر مسافروں و دیگر کے لئے افطار کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر 500سے زائد افراد کے لئے افطار کا انتظام کیا گیا تھا اس موقع پر انجمن جانثاران شمع رسالت کراچی کے صدر سید حماد حسین نے کہاکہ رمضان المبارک مسلمانوں کو صبر و تحمل اور برداشت کا عظیم درس دیتا ہے۔

اس موقع پر جماعت اہلسنت کے رہنماء صوفی محمد حسین لاکھانی اور نائب صدر انجمن جانثاران شمر رسالت عمر احمد صدیقی نے شام و دیگر ممالک میں مزارات و دیگر مقدس مقامات پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسلامی ممالک اورعالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ عالم اسلام کے خلاف گھنائونی کاروائیوں کو فوری روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

تاکہ دنیا میں امن و امان برقرار اور مذہبی بھائی چارگی کو فروغ دیا جاسکے اس موقع پر انجمن جانثاران شمع رسالت کے محمد شعیب سمیع،محمد فرقان شیخ عطاری،انس احمد صدیقی،محسن صدیقی،علی حسین ،یاور شیخ ،و دیگر مرکزی و علاقائی عہدیدار بھی موجود تھے۔