رمیش سنگھ اروڑا پاکستان کی تاریخ کے پہلے صوبائی رکن اسمبلی بن گئے

Ramesh Singh

Ramesh Singh

لاہور (جیوڈیسک) لاہور رمیش سنگھ اروڑا نے پاکستان کی تاریخ میں کسی صوبائی اسمبلی کے پہلے سکھ رکن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ پنجاب اسمبلی میں ہفتے کو ارکان کی تقریب حلف برداری میں سکھ رکن رمیش سنگھ اروڑا نے بھی حلف اٹھایا، وہ ملک کی کسی بھی صوبائی اسمبلی میں پہنچنے والے پہلے سکھ رکن ہیں۔

رمیش سنگھ اروڑا کا کہنا ہے کہ سکھ برادری کی نمائندگی کا موقع دینے پر وہ نواز شریف کے شکر گزار ہیں۔ مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے رمیش سنگھ اروڑا کا مقابلہ تحریک انصاف کے سکھ امیدوار سورن سنگھ سے تھا۔

رمیش سنگھ کے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہونے پر ان کے گھر والے بھی کافی خوش ہیں۔ رمیش کے بھائی گووند سنگھ کو امید ہے کہ ان کے بھائی ملک کی ترقی کیلئے کام کریں گے۔