راشد رحمان کے قتل کیخلاف پاکستان بار کی ملک بھر میں ہڑتال

Rashid Rehman

Rashid Rehman

اسلام آباد (جیوڈیسک) انسانی حقوق کمیشن ملتان کے سربراہ راشد رحمان کے قتل کے خلاف پاکستان بار کونسل آج ملک بھر میں ہڑتال کر رہی ہے، پاکستان بارکونسل کے وائس چیرمین چودھری رمضان نے جمعے کو ملک بھر عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے راشد رحمان کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کامطالبہ کیا ہے۔

گزشتہ روز بھی انسانی حقوق کمیشن ملتان کے سربراہ اور سینئر وکیل راشد رحمان کے قتل کے خلاف ملتان میں اعلیٰ و ماتحت عدالتوں میں وکلا نے احتجاجاً مقدمات کی پیروی نہیں کی تھی۔ راشد رحمان کو نامعلوم افراد نے بدھ کو ان کے چیمبر میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔