راول ڈیم پانی سے بھر گیا، اخراج کے لئے اسپل ویز کھول دیئے گئے

Rawal Dam

Rawal Dam

اسلام آباد (جیوڈیسک) بارشوں کے باعث راول ڈیم پانی سے بھر گیاہے،اضافی پانی کے اخراج کے لئے ڈیم کے اسپل ویز کھول دیئے گئے ہیں۔ ایس ڈی او ،راول ڈیم رانا بلال کے مطابق اس وقت راول ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 37 ہزار ایکڑ فٹ ہے جبکہ اس کا اخراج 3 ہزار 600 کیوسک فٹ ہے۔

رانا بلال کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ڈیم میں 2 ہزار 500 زایکڑ فٹ پانی کا اضافہ ہوا جس وجہ سے ایک فٹ تک راول ڈیم کے اسپل ویز کھولے گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے راول ڈیم انتظامیہ نے پانی کی صورت حال پر نظر رکھی ہوئی ہے اور خطرے والی کوئی بات نہیں ہے۔