راولپنڈی حلقہ 54 میں دھاندلی، دوبارہ الیکشن کرائے جائیں،پی ٹی آئی

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی(جیو ڈیسک)راولپنڈی حلقہ این اے 54 راول پنڈی سے ہارنے والی تحریک انصاف کی امیدوار حنا منظور نے بھی الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگا دیا ہے۔انہوں نے نادرا سے ووٹوں کی تصدیق کے ساتھ ساتھ حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے حنا منظور کا کہنا تھا کہ انہوں نے این اے 54 اور پی پی 10 میں دوبارہ انتخاب کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دے دی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ مسلم لیگ ن کے حامیوں نے ان کے ووٹرز کو ووٹ ڈالنے سے روکا اور ان کے حامیوں پر فائرنگ کی۔اس سے قبل حنا منظور نے اپنی نیوز کانفرنس میں پی پی 14 سے ہارنے والے تحریک انصاف کے امیدوار چودھری اصغر کی موجودگی پر اعتراض کیا۔ حنا منظور کے اعتراض کے بعد چودھری اصغر کو ہال سے باہر نکال دیا گیا جس کے بعد انہوں نے نیوز کانفرنس شروع کی۔