راولپنڈی: کانگو وائرس کا مریض افغان باشندہ دم توڑ گیا

 Congo virus

Congo virus

راولپنڈی (جیوڈیسک) نجی اسپتال میں کانگو وائرس کا مریض افغان باشندہ دم توڑ گیا۔ قومی ادارہ صحت نے ہولی فیملی اسپتال کی نرس میں بھی وائرس کی تصدیق کی ہے۔

کانگو وائرس کا مریض سولہ سالہ افغان باشندہ پاسا رلی مقامی اسپتال میں زیر علاج تھا جو چل بسا۔ متوفی کی لاش کابل روانہ کر دی گئی ہے۔ قومی ادارہ صحت نے ہولی فیملی کی اسٹوڈنٹس نرس نورالعین میں بھی کانگو وائرس کی تصدیق کی ہے جس کا علاج جاری ہے۔