چہلم کیلئے حتمی سکیورٹی پلان نہ بن سکا، ڈبل سواری، اسلحہ نمائش پر پابندی

Rawalpindi

Rawalpindi

اسلام آباد (جیوڈیسک) حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے چہلم کے موقع پر راولپنڈی انتظامیہ حتمی سیکورٹی پلان مرتب نہ کر سکی، موبائل فون سروس کی جزوی یا مکمل بندش کا فیصلہ آج شام تک کیا جائے گا، اسلحہ کی نمائش، ڈبل سواری اور لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی شہر میں چہلم کے جلوس کیلئے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل نہیں دی جا سکی، انتظامیہ اور پولیس نے علماء کی جانب سے تجاویز ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ چہلم جلوس کے دوران موبائل فون سروس بند رکھنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موبائل سروس مکمل یا جزوی بندش کا فیصلہ آج شام تک کر لیا جائیگا۔شہر میں لاؤڈ سپیکر کے استعمال، اسلحہ کی نمائش اور ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ مقامی تعلیمی اداروں میں ایک روز کی تعطیل پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

پولیس کے ساتھ رینجرز اور فوج کے اہلکار بھی سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور ہونگے۔