راولپنڈی : طوفانی بارش سے درخت اورکھمبے گرگئے، بجلی کا نظام متاثر

Rawalpindi Rain

Rawalpindi Rain

راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی میں موسلا دھار بارش اور طوفان کے باعث درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے،کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود واپڈا اہلکار بجلی کے نظام کو درست کرنے نہیں پہنچے گزشتہ رات راولپنڈی میں موسلا دھار بارش اور طوفان کے باعث بیشتر علاقوں میں درخت اکھڑ گئے، اور بجلی کے کھمبے گر گئے۔

پشاور روڈ میں درخت بجلی کے کھمبوں پر جا گرا، جس کے بعد بجلی کی کچھ تاریں لوگوں کے گھروں پر آ رہی ہیں۔ مگر 14 گھنٹے گزرنے کے باوجود واپڈا اہلکار موقع پر نہ پہنچ سکے اور لوگ اپنے بچوں کو گھروں میں بند کیے ہوئے ہیں۔