مذہب عورت کو ووٹ ڈالنے سے نہیں روکتا : پاکستان علما کونسل

Religion Women

Religion Women

اسلام آباد(جیوڈیسک)ووٹ نہ ڈالنا شرعی طور پر جائز نہیں، پاکستان علما کونسل کے مفتیان نے فتوی جاری کر دیا۔اسلام آباد پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے اکابرین کی مشاورت سے جاری فتوے میں کہا کہ اسلام میں سیاست شجر ممنوعہ نہیں ہے۔

اسی تناظر میں مختلف مفتیان کی مشاورت سے یہ فتوی جاری کیا جاتا ہے کہ ووٹ ڈالنا ایک شرعی ذمہ داری ہے اور ووٹ نہ ڈالنا شرعی طور پر جائز نہیں۔

طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ عورت ووٹ ڈال سکتی ہے، عورتوں کو ووٹ ڈالنے سے مذہب نہیں روکتا، وڈیرے روکتے ہیں۔