ترسیلات زر کی شرح میں 7.47 فیصد کا اضافہ

State Bank

State Bank

پاکستان (جیوڈیسک) رواں مالی سال کے پہلے دس مہینوں کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلاب زر کی شرح میں گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 7.47 فیصد کا اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک کے اعداوشمار کے مطابق جولائی تا اپریل 13-2012 کے دوران ترسیلات زر کا حجم9 ارب 23 کروڑ ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ترسیلات زر کا حجم 8 ارب 59 کروڑ ڈالر تھا۔

رواں مالی سال کیلئے سمندر پار پاکستان کی جانب سے موصول ہونے والی ترسیلات زر کا ہدف 14 ارب ڈالر مقرر ہے اور توقع ہے کہ مالی سال کے اختتام تک ہدف کا حصول یقینی بنا لیا جائے گا۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر میں ہونے والے اضافہ سے ملکی معیشت کے استحکام میں بھی نمایاں مدد حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو رقوم کی ترسیل کے سلسلے میں مزید سہولیات کی فراہمی سے ترسیلات زر کے حجم میں مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ جس سے ملکی معیشت پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔