انقلاب خون جگر مانگتے ہیں جو صرف مسلم لیگ ن ہی دے سکتی ہے ،ن لیگ کی قیادت پر انگلیاں اُٹھانے والے پہلے اپنا گریبان صاف کریں : رائوناصر علی کان میئو

لاہور : عوام جانتے ہیں کہ کس نے کرپشن کی اور کون سی جماعت ملک قوم کے ساتھ مخلص ہے ۔اب ووٹر سمجھدار ہوچکا ہے اُسے ٹوکرے تلے سمجھنے والے والے اپنا ٹھکانا تلاش کریں۔

پنجاب میں ہونے والے ترقیاقی کام مسلم لیگ ن کی محنت اور ایماندری کا منہ بولتا ثبوت ہیں ،میاں شہباز شریف اس وقت وزیراعلیٰ پنجاب نہیں ہیں لیکن عوام کے دلوں پر آج بھی راج کررہے ہیں ۔ٹی وی پر بیٹھ کر باتیں کرنے سے انقلاب نہیں آتے ،انقلاب خون جگر مانگتے ہیں جو صرف مسلم لیگ ن ہی دے سکتی ہے ۔ہم میاں محمد شہبازشریف کو حلقہNA129میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

ان خیالات کااظہار سینئرنائب صدر،مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور اور ممتاز تاجررہنماء رائوناصرعلی خان میئونے گزشتہ روز مسلم لیگ ن لیبرونگ کے مرکزی دفتر گلشن شفیق پراناکاہنہ میں PP159اور60لیبرونگ کے عہداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ قائدمحترم کاAN129سے خود الیکشن لڑنے کا فیصلہ وقت کا تقاضہ اور احسن اقدام ہے ۔پارٹی ورکر تیاری کرلیں ہمیں دن رات میاں صاحب کے ساتھ الیکشن کمپین میں حصہ لینا ہے۔

ہمیں عوام کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ میاں محمد شہباز شریف حلقے کے عوام کے لئے کیا کرسکتے ہیں اور کیا کریں گے کیونکہ عوام جانتے ہیں کہ میاں صاحب انقلابی لیڈر ہیں ۔مسلم لیگ ن اپنی ملک دوست پالیسوں کی بدولت عوام کی پسندیدہ جماعت ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے الیکشن 2013ء کے عام، انتخابات میں ثابت ہوجائے گا کہ کون کتنے پانی میں ہے۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن لیبرونگ PP159کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری آس محمد میئو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ NA129سے میاں صاحب کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروایں گے ،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی ورکر میاں بردران کی قیادت میں متحد ہیں۔مسلم لیگ ن کے شیر عوامی حمایت کے ساتھ شکاریوں اور مداریوں کو ناکوں چنے چبوانے کے لئے مکمل تیار ہیں۔