دھاندلی الزامات، خواجہ سعد رفیق کا تحریک انصاف کو مناظرے کا چیلنج

Khawaja Saad Rafiq

Khawaja Saad Rafiq

لاہور (جیو ڈیسک)لاہور مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے دھاندلی کے الزامات پرتحریک انصاف کو مناظرے کاچیلنج دیدیا، لاہور کے ریٹرننگ آفیسر نے حامد خان کی درخواست پر خواجہ سعد رفیق کو آج طلب کرلیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئیخواجہ سعد رفیق کاکہناتھا کہ ن لیگ کامینڈیٹ نہ مان کراور دھرنوں کاڈرامہ رچا کر تحریک انصاف کو تحریک ناانصاف نہ بنائیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ پولنگ بوتھ میں گئے لیکن کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا۔

خواجہ سعد رفیق نے تحریک انصاف کے رہنماں کو مناظرے کا بھی چیلنج دیدیا۔ دوسری جانب لاہور کے حلقہ این اے ایک سو پچیس میں دھاندلی کیخلاف تحریک انصاف کے امیدوار حامد خان کی درخواست پر ریٹرننگ آفیسر نے خواجہ سعد رفیق کو آج طلب کرلیا ہے۔ درخواست میں حامد خان نے موقف اختیار کیا کہ حلقے میں ہزاروں جعلی ووٹ کاسٹ کئے گئے۔ پولنگ عملہ بھی دھاندلی میں شریک رہا، لہذا تحقیقات کی جائیں۔