دریا ئے کابل اور پنچکوڑہ میں نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ

Kabul River

Kabul River

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختون خوا کے دریا ئے کابل میں ورسک اور نوشہرہ جبکہ دریائے پنچکوڑہ میں دیر کے مقام پرنچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فلڈ وارننگ سیل پشاور کے مطابق دریائے کابل میں ورسک اور نوشہرہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ ورسک کے مقام پرپانی کا بہاو 49 ہزار 450 کیوسک جبکہ نوشہرہ کے مقام پر 56 ہزار 4 سوکیوسک ہے۔

دریائے سندھ میں اٹک خیرآباد کے مقام پرپانی کا بہاو 27 ہزار 900 کیوسک جبکہ دریائے پنجکوڑہ میں دیر مقام پانی کا بہاو 10796 کیوسک ہے۔ یہاں پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صوبہ کے دیگر تمام دریا معمول کے مطا بق بہہ رہے ہیں۔