دریائے سندھ میں اٹک خیرآباد کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

River Indus Flood

River Indus Flood

پشاور (جیوڈیسک) دریائے سندھ میں اٹک خیرآباد کے مقام اور دریا ئے ورسک میں نوشہرہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فلڈ وارننگ سیل کے مطابق دریائے سند ھ میں اٹک خیر اباد کے مقام پر پا نی کا بہاو 2 لاکھ 35 ہزار 700 کیوسک جبکہ دریائے ورسک میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کااخراج 30 ہزار 700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ صوبے کے باقی دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔