تیز ترین 3 ہزار رنز؛ بابر اعظم پہلے ایشیائی بلے باز بن گئے

Babar Azam

Babar Azam

لاہور (جیوڈیسک) بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 3 ہزار رنز مکمل کرنے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گئے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار اننگز کھیلنے والے بیٹسمین نے یہ سنگ میل 68 اننگز میں عبور کیا، ہاشم آملہ نے 3000 رنز 57 اننگز میں مکمل کیے تھے۔

بابر اعظم 32 سال بعد ورلڈ کپ میچ میں سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی مڈل آرڈر بیٹسمین بھی بن گئے، ان سے پہلے یہ اعزاز سلیم ملک نے 1987 میں حاصل کیا تھا۔