روسی فوج کے کمانڈر انچیف کی آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات

Russian Army - Ashfaq Parvez Kayani

Russian Army – Ashfaq Parvez Kayani

راولپنڈی (جیوڈیسک) روسی فوج کے کمانڈر انچیف نے راولپنڈی میں سیکریٹری دفاع، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جس کے دوران پاک، روس دفاعی تعلقات کے فروغ اور خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق روسی فوج کے کمانڈر انچیف کرنل جنرل ولادیمیر وی چکرن نے راولپنڈی میں سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ آصف یاسین ملک، آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور اور دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان تعلقات اور تعاون کے فروغ پر بھی بات کی گئی۔