رضویہ سوسائٹی سے مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار، اسلحہ برآمد

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں رضویہ سوسائٹی کے علاقے میں پولیس مقابلے کے بعد مبینہ ٹارگٹ کلر کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاگیا ہے۔ایس ایس پی سینٹرل عامر فاروقی کے مطابق پولیس مقابلے میں ٹارگٹ کلر بابرعرف چنگاری کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

جو فرقہ وارانہ قتل کی 13 وارداتوں میں ملوث ہے اور اس نے11 اپریل کو علامہ باقر حسین زیدی پر بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں علامہ باقرحسین کا گارڈ جاں بحق اور 2 علما زخمی ہوگئے تھے۔