سیف چائلڈ فائونڈیشن کا گجرات میں بچے کے ساتھ حوانیت کا مظاہرہ کرنے پر بھر پور احتجاج

Lahore

Lahore

لاہور : سیف چائلڈ فائونڈیشن نے گجرات میں بچے کے ساتھ حوانیت کا مظاہرہ کرنے پربھر پور احتجاج کرتے ہوئے اس واقع کو انسانیت کے خلاف قرار دیا ہے معصوم بچے کو معمولی لین دین پر ساری ذندگی کے لیئے محتاج بنا دینا سنگین جرم ہے فائونڈیشن کے صدر شہزاد انجم بیگ نے کہا بچے معصوم اور کائنات کے پھول ہوتے ہیں اور بچے کے بازو کاٹ دینا انسانیت نہی حیوانیت ہے ایسے حیوان کو کڑی سے کڑی سزا دینی چاہیئے فائونڈیشن ظالم انسان کو سزا دلوانے تک اپنا احتجاج جاری رکھے گئی۔

انہوں نے معاشرے سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی معاملے پر بچوں کو ہرگز سزا نہ دیں کیونکہ بچے معصوم ہوتے ہیں اپنے حق کی آواز بلند نہی کر سکتے اور نہ اپنا موقف واضع بیان کر سکتے ہیںلہذا ان کے ساتھ ذیادتی کے بجائے نرمی سے پیش آنا چاہیے انہوں نے کہا کہ معاشرے میں اکثر ایسے واقعات رونما ہو جاتے ہیں جس میں بچوں کوسزا کو دی جاتی ہے تاہم سیف چائلڈ فائونڈیشن بچوں کے حقوق اور تحفظ کے لیئے اپنا کردار بھر پور طریقے سے ادا کرئے گئی۔