صاحبزادہ پیر مقصوالحق آوانی کی روح کے ایصال ثواب کیلئے روحانی محفل منعقد ہو گی

گجرات (جی پی آئی) آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف کے پیر ڈی سی اے کے جنرل سیکرٹری صاحبزادہ مقصود الحق آوانی کی روح کے ایصال ثواب کیلئے آج مورخہ 26اگست بروز اتوار کو صبح دس بجے دربار عالیہ آوان شریف کے ملحقہ مسجد میں روحانی محفل کا انعقاد کیا جائیگا ، جس کی صدارت صاحبزادہ قاضی منصور الحق آوانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ مہمدہ شریف و آوان شریف کرینگے ، محفل کی نگرانی صاحبزادہ رضوان منصور آوانی زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ کرینگے ، محفل زیر قیادت صاحبزادہ مسرور الحق آوانی منعقد ہو گی ، جس میں پیر عتیق الرحمن فیض پوری سجادہ نشین آستانہ عالیہ ڈھانگڑی شریف کا خصوصی خطاب ہو گا۔

ضلع گجرات کے نامور نعت خواں سلیم مہروی ، عارف شاہد گوندل ، حافظ محمد صدیق اپنے اپنے مخصوص انداز میں ہدیہ نعت پیش کرینگے ، جبکہ پیر سید انتصار الحسن شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ چھالے شریف ، پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی سجادہ نشین آستانہ عالیہ ڈھینڈہ شریف، پیر سید انور حسین شاہ بخاری خصوصی شرکت کرینگے ، محفل کے انتظامات نثار احمد نثاری ، صاحبزادہ عبدالرحمانی آوانی ، صاحبزادہ مجتبیٰ حسان محبوب ، صاحبزادہ حنان مجتبیٰ و دیگر سنگی حضرات نے مکمل کر لئے ہیں ، محفل اختتام پر صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی ملک و قوم کی ترقی و سلامتی اور سنگی حضرات دربار ِ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف کیلئے خصوصی دعا کرینگے ، محفل میں آوان شریف گجرات ، فیصل آباد ، آزاد کشمیر اور ملک کے دیگر حصوں سے صاحبزادہ پیر مقصود الحق آوانی سے محبت کرنے والے بھرپور شرکت کرینگے۔