ساجدی محمڈن اور خیبر مسلم کی پیش قدمی روک دی گئی ،کراچی ککرز کے امین کی شاندار کھیل خوبصورت گول کئے

کراچی : شاہ فیصل ٹائون کے تعاون سے شاہ فیصل کالونی فٹ بال اسٹیڈیم میں اپنی آخری منزل کی جانب رواں دواں آل سندھ انور خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں دو کوارٹر فائنل میچوں کے فیصلے ہوگئے پہلے مقابلے میں کراچی ککرز نے ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد اپنے مد مقابل معروف فٹ بال ٹیم ساجدی محمڈن کو 1-0سے شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

میچ کے دوران کھیل کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کی بھر پور کوشش کے باوجود گول اسکور کرنے میں ناکام رہے تاہم دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر مسلسل حملے جاری رکھے جسکے نتیجے میں کھیل کے آخری لمحات میں کراچی ککرز کے امین نے خوبصورت اور فیصلہ کن گول کرکے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے۔

دوسرے کوارٹر فائنل میں پاک پی ڈبلیو ڈی نے پنالٹی ککس پر ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم خیبر مسلم کو 5-4سے ڈھیر کرکے سیمی فائنل میں پہنچ گئی دوران کھیل کوئی بھی ٹیم گول اسکور کرنے میں ناکام رہی ریفری کے فیصلے کے مطابق پنالٹی ککس پر فاتح پاک پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے عاطف ،جہانگیر خان ،حشمت خان ،ساجد اور رمضان نے درست نشانہ بازی کرتے ہوئے گیند کو جال کی راہ دکھائی۔

جبکہ خیبر مسلم کے عبدالحق ،شہزاداور نوید اللہ ہی گول کرنے میں کامیاب رہے نور بخش کی لگائی گئی ککس گول پوسٹ کے باہر گئی ٹورنامنٹ کے دونوں کوارٹر فائنل میں ریفریز کے فرائض جاوید بنگش،سعید خان ،طاہر قادری اور سلیم شاہ نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر اجمل خٹک تھے۔

Foot Ball Tornament

Foot Ball Tornament