سلمان خان اور کترینہ کیف آئٹم سونگ میں نظر آئینگے

Salman Khan and Katrina Kaif

Salman Khan and Katrina Kaif

ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی سلمان خان اور کترینہ کیف ایک بار پھر ایک ساتھ سینما کے پردے پر جلوہ گر ہوں گے اور خبریں گرم ہیں کہ اس بار یہ جوڑی ایک آئٹم نمبر کے لیے بنائی جائے گی۔ بالی ووڈ سے اطلاعات آرہی ہیں کہ ڈائریکٹر ساون کمار 80 کی دہائی کی فلم سوتن کا سیکوئل بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اس کا نام ابھی نہیں رکھا گیا لیکن اس میں سوتن کی کہانی اور کئی سپرہٹ گیت ذرا مختلف انداز میں پیش کیے جائیں گے۔ شاید میری شادی کا خیال جیسا گیت بھی ان میں شامل ہوگا۔ اسی فلم کے ایک آئٹم نمبر کے لیے سلمان خان اور کترینہ کیف سے رابطہ کیا گیا ہے۔